پی آئی اے کی پاکستان سے برطانیہ جانے والی پرواز پی کے 701 میں سوار بچے کی طبیعت خراب ہونے پر اسے مانچسٹر ایئرپورٹ پر طیارے کے لینڈ کرتے ہی فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق بچے کو دورانِ پرواز میڈیکل ایمرجنسی درپیش آئی تھی،
جبکہ اس کا مانچسٹر میں آرگن ٹرانسپلانٹ ہونا تھا،بچے کی فوری منتقلی اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرواز کے کپتان کیپٹن مجیب نے مانچسٹر ٹاور کو میڈیکل ایمرجنسی سے آگاہ کیا۔
