مردان میں دی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد، کاروباری شخصیات اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
سابق میئر مردان حمایت اللہ مایار نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور تقریب سے خطاب کیا۔
04
اس موقع پر فیڈریشن آف ریئلٹرز خیبر پختونخوا کے سرپرست اعلیٰ مظہر وکیل، ایسوسی ایشن کے صدر ناصر خان آمازئی، جنرل سیکرٹری انجینئر رحمان گل اور چیئرمین عمیر خان نے بھی اظہار خیال کیا۔
مقررین نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کا شعبہ ملکی معیشت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے۔
انہوں نے ریئلٹرز کو درپیش مسائل کے حل، کاروباری معاملات میں آسانی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
نومنتخب کابینہ نے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور شعبے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا
