بارسلونا سے ممتاز منیر سہوترہ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سابق چئیرمین سینٹ رضا ربانی کی بارسلونا آمد پر
پی وائی او سپین کے صدر چوہدری سجاد انور مانگٹ نے سابق وفاقی وزیر اور سابق چئیرمین سینٹ رضا ربانی کو بارسلونا آئیر پورٹ پر خوش آمدید کہا۔اور بعدازاں سابق چئیرمین سینٹ رضا ربانی نے چوہدری سجاد انور مانگٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے انکی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ دنیا میں ماں کا کوئی نعم البدل نہیں. انہوں نے چوہدری سجاد انور کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پارٹی کا سرمایہ قرار دیا ۔چوہدری سجاد انور مانگٹ نے رضا ربانی کا شکریہ ادا کیا جو دکھ اور غم کی گھڑی میں شریک ہوئے
