سپین کے معروف جرنلسٹ ممتاز منیر سہوترہ کی ہائی ٹیک کمیونیکیشن کمپنی پاکستان کے سی ای او جمیل احمد میو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں مختلف اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
ممتاز منیر سہوترہ نے جمیل احمد میو سے ملاقات کے دوران پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی، صحافت، کاروباری سرگرمیوں اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جمیل احمد میو نے ممتاز منیر سہوترہ کی صحافتی خدمات کو سراہا، جبکہ ممتاز منیر سہوترہ نے بھی ان کی کاروباری اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں شخصیات نے باہمی تعاون اور روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
