اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبر تابش محبوب جٹ نے شاپنگ بیگ کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تابش محبوب جٹ نے کہا کہ انتظامیہ کو آئندہ کسی بھی کارروائی سے پہلے تاجر نمائندوں اور یونینز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ بغیر مشاورت کے اقدامات سے کاروباری برادری میں تشویش پیدا ہوتی ہے۔
انہوں نے گرفتار دکانداروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر تاجر برادری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجروں نے انتظامیہ کے اقدام کو کاروبار دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
