سپین کے معروف جرنلسٹ ممتاز منیر سہوترہ کی سفیرِ امن امریکہ و پاکستان چوہدری مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی سے ملاقات ہوئی، جہاں چوہدری مشتاق احمد کمبوہ نے ممتاز منیر سہوترہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر ممتاز منیر سہوترہ نے چوہدری مشتاق احمد کمبوہ کی اہلیہ اور چوہدری مہتشم کمبوہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ملاقات کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و محبت کے فروغ کے لیے کام کرنے والے دوست احباب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی احترام، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔تمام احباب نے ممتاز منیر سہوترہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکی صحافتی خدمات اور سمندر پار بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا جبکہ ممتاز منیر سہوترہ نے چوہدری مشتاق احمد کمبوہ کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سپین کے وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد سپین آنے کا وعدہ کیا
