سپین کے ممتاز بزنس مین اور تمغہ امتیاز چوہدری امانت حسین مہر کی جانب سے ڈسکور پاکستان ٹی وی کے بانی و چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر قیصر رفیق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت قونصل جنرل پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر نے کی۔ تقریب میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی چوہدری سالک محمود سمیت اسپین کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جبکہ چوہدری اشفاق باغانوالہ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔ قونصل جنرل مراد علی وزیر نے ڈاکٹر قیصر رفیق کی صحافت اور پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر قیصر رفیق نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کا بہترین سفیر قرار دیتے ہوئے مقامی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ میزبان چوہدری امانت حسین مہر نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر قیصر رفیق نے ڈسکور پاکستان ٹی وی کی جانب سے چوہدری امانت حسین مہر کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ مہمانوں کی پاکستانی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔
