ای کامرس گیٹ وے، ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک شراکت داری سے تینوں ایونٹس کا انعقاد کر رہے ہیں، جہاں عالمی اور مقامی کاروباری نمائندے تجارت، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع تلاش
انٹرنیشنل انڈسٹری نمائش میں جدید مشینری، خام مال، آٹومیشن، پیکیجنگ ٹیکنالوجی اور ری سائیکلنگ سلوشنز نمائش کا حصہ ہوں گے، جس سے کاروباری نمائندوں کو صنعتی شعبے میں جدید حل اور ٹیکنالوجی سے آگاہی ملے گی۔
13ویں بیوٹی ایشیا میں کاسمیٹکس، اسکن کیئر، ڈرماٹولوجی، ایستھیٹکس، ویلنس اور بیوٹی ٹیکنالوجی کے شعبوں کو خصوصی طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ 20ویں فوڈ ایشیا نمائش میں عالمی کمپنیاں فوڈ اجزا، جدید مشینری، پیکیجنگ، فوڈ ٹیکنالوجی اور تیار مصنوعات متعارف کرائیں گی۔
