پیٹرول 4 روپے 42 پیسے جبکہ ڈیزل 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 14 ستمبر 2026ء ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 409 روپے 42 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ دوسری جانب حکومت نے تیل بڑھتی قیمتوں پر ریلیف اسکیم کا اعلان کررکھا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل والوں کو ہفتہ وار 5 لیٹر جبکہ گاڑی مالکان کو10 دن بعد 10 لیٹر کا سبسڈی ٹوکن ملےگا۔ وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ اور علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے طریقہ کار اور خصوصیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
