ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے بارش کے باعث 11 اوورز فی اننگز تک محدود میچ میں ٹاس جیت کر تھائی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
تھائی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ نناپت کونچراؤنکائی 49 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
