فرانس کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت، لاہور ریسٹورنٹ پیرس کے مالک چودھری عدیل گوندل کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں دوست احباب، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے چودھری عدیل گوندل کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکا نے ان کی صحت، خوشحالی اور کامیاب زندگی کے لیے دعائیں کیں
تقریب کے دوران مہمانوں نے چودھری عدیل گوندل کی سیاسی، سماجی اور کاروباری سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی اور محبت کا اظہار بھی کیا۔
آخر میں چودھری عدیل گوندل نے تقریب میں شریک تمام دوستوں، عزیز و اقارب اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی شرکت نے سالگرہ کی خوشیوں کو مزید یادگار بنا دیا۔
