ملتان:(ڈویژنل بیورو چیف جعفر حسین )
ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد پر پرانا شجاع آباد روڈ پر شاندار استقبال کیا گیا، فاروق پورہ چوک پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں، تاجروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے استقبال میں شرکت کی، جبکہ ڈھول کی تھاپ، جھومر، گھوڑا ڈانس اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد۔۔۔ اور ملتان کا پرانا شجاع آباد روڈ بن گیا جشن گاہ۔
فاروق پورہ چوک پر سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر کی کال پر ملک محمد شیراز جانگلہ کے ڈیرے پر شاندار استقبالی اجتماع سجایا گیا، جہاں ملک عبدالغفار ڈوگر اور ملک محمد شیراز جانگلہ کی قیادت میں کارکنوں، تاجروں اور اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا۔استقبالی اجتماع میں ملک بشیر جانگلہ، ملک اعظم جانگلہ، ملک مختار جانگلہ، شیخ اکمل سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔کارکن ہاتھوں میں مسلم لیگ ن کے پرچم اٹھائے موجود رہے، ملی نغموں اور ڈھول کی تھاپ پر جھومر ڈالی گئی، گھوڑا ڈانس کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
مریم نواز زندہ باد، نواز شریف زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی اور استقبالی مقام پر کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی رہا۔
