آپ گھر بیٹھے گھریلو ٹوٹکوں کے استعمال سے چہرے کی جھریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں
ماہرِ جلد نے بھی یہ بات دریافت کی ہے کہ وٹامن سی کا صحیح تناسب ہماری عمر کے بڑھنے کے اثرات کو آہستہ کر دیتا ہے اور ہمارے چہرے پر جھریاں ختم کر کے ہمیں لمبے عرصے تک جواں رہنے کا احساس دلاتا ہے۔
مساج سے دورانِ خون تیز ہوتا ہے اور ہمارے چہرے کی بافتیں (Tissues) بھی ٹائٹ رہتے ہیں اور چہرے پر ڈھیلا پن نہیں آتا اور ہم جواں نظر آتے ہیں۔آپ روزانہ ناریل کے تیل سے چہرے کی جھریوں والے حصے کا ہلکا مساج کریں اور مساج روزانہ رات کو سونے سے پہلے کریں تاکہ چہرے سے جھریاں جلد از جلد ختم ہو جائیں۔کیلے کا چوتھائی حصہ لے لیں اور اتنا پیسیں کہ یہ پیسٹ کی شکل اختیار کر لے۔
اب اسے چہرے پر 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد نیم گرم پانی کا چھینٹا چہرے پر مار
کر تولیے سے چہرہ پونچھ لیں۔چہرے سے جھریاں غائب ہو جائیں گی۔
چہرے کو جھریوں سے صاف کرنے کے لئے اس نسخے کا استعمال روز کریں۔دو کیپسول وٹامن ای کے لیں۔ایک پیالے میں ان کو کھول دیں پھر دو چائے کے چمچ دہی لے کر اس میں آدھا چائے کا چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس مکس کر کے اس کا پیسٹ بنا لیں۔پھر روئی کی مدد سے اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ کے بعد چہرے کو دھو لیں۔
