سپین کے شہر ویلنسیا میں نوجوان سیاسی، سماجی و کاروباری اور ہردلعزیز شخصیت خرم شہزاد کی نئی سپر مارکیٹ کا افتتاح دانی ایل مسیح نے کیا۔افتتاحی تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دانی ایل مسیح نے سپر مارکیٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور خرم شہزاد کو نئے کاروباری منصوبے کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ نئی سپر مارکیٹ کے قیام کا مقصد مقامی کمیونٹی کو معیاری اشیائے ضروریہ ایک ہی چھت تلے فراہم کرنا ہے
، جبکہ مستقبل میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کا بھی ارادہ ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے خرم شہزاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئی سپر مارکیٹ کے کامیاب کاروبار کے لیے دعا کی۔
