خبر شامل کرتے ہیں اسلام اباد سے ہمارے بیورو چیف فیصل عباسی کی رپورٹ کے مطابق لندن اکیڈمک پلان اسکول (LAPS) کے زیرِ اہتمام بہارہ کہو، اسلام آباد میں سالانہ تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے مختلف پروگرامز اور سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
تقریب میں شریک ماہرین تعلیم نے لیپس اسکولز کی چھٹی تقریب تقسیم انعامات میں بھر پور شرکت کی۔
دارارقم اسکولز کے ریجنل ڈائریکٹر زاہد بشیر ڈار، اسکالر اسکولز کے نظار عباسی
پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدرراجہ خالد، پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کےصدر راجہ ارشد،پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک کے صدر اعظم خان کے علاوہ قاری اسلم، بابر بخاری،صدیق سڈل، علی عباس،میاں مستفیض الرحمن
اور سٹمپ 21 کے عاطف اور علاقہ بھر کے اسکلولز اونر نے بھر پور شرکت کی
۔
تقریب میں میڈم ثوبیہ شوکت صدر تنظیم اساتذہ نے ایبٹ آباد سے خصوصی شرکت کی
تقریب تقسیم انعامات میں سال 26-2025 میں پوزیشن ہولڈر کو انعامات سے نوازا گیا
تقریب کے دوران بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں ایوارڈز، اسناد اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
سال 26-2025 میں نمایاں کارکردگی پر عبدالرحمن اور حسن خان کو لیپ ٹاپ بطور انعام دیا گیا۔
اس موقع پر LAPS اسکول کی جانب سے پاک فوج کو خصوصی خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا اور ملکی دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات کو سراہا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل LAPS اسکول سردار محمد زبیر نے کہا کہ “علم روشنی ہے اور جہالت اندھیرا”۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے نئی نسل کو بہتر مستقبل کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔
لیپس اسکولز روایتی تعلیم سے ہٹ کر ڈیجیٹل اسکلز پر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
