بارسلونا کی معروف نوجوان سیاسی، سماجی و کاروباری اور ہردلعزیز شخصیت راجہ ندیم سرسال نے اسپین کے شہر بارسلونا میں اپنے ریسٹورنٹ کی آٹھویں برانچ کا افتتاح کر دیا۔
نئی برانچ کے افتتاح پر راجہ ندیم سرسال کے دوست احباب، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ
راجہ ندیم سرسال نے اپنی محنت، کاروباری صلاحیت اور مسلسل جدوجہد سے نہ صرف کاروباری میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی ایک مثبت اور قابلِ فخر مثال قائم کی ہے۔دوست احباب نے امید ظاہر کی کہ ریسٹورنٹ کی نئی برانچ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور راجہ ندیم سرسال مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔
