خوشاب: پریس کلب خوشاب کے صدر شفقت حیات بلوچ ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت پریس کلب میں عہدیداران و کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پریس کلب خوشاب کی مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہر جمعہ ہفتہ وار بنیاد پر لازمی منعقد ہوگا، جس میں پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران شرکت کرکے مختلف پروگرامز اور پریس کلب کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور خوبصورت بنانے کے لیے اپنی قیمتی آراء پیش کریں گے۔
صدر پریس کلب نے کہا کہ عہدیداران و ممبران ضلع خوشاب میں منعقد ہونے والے مختلف پروگرامز میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے اخبارات، ٹی وی چینلز، سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس پر مؤثر کوریج جاری رکھیں اور انہیں تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔
اجلاس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب خوشاب غلام مرتضیٰ ملک، میاں محمد سلیم، سبطین جعفری، ملک وامق علی،زوارحسین مرتجز اویس ملک اور شازل اعوان بھی موجود تھے۔
نائب صدر پریس کلب زوارحسین مرتجز خوشاب رجسٹرڈ
