بارسلونا سے نمائندہ رپورٹ کے مطابق والنسیا کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت مون پہلوان کی جانب سے نئی سپر مارکیٹ کا آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر والنسیا کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات میاں شاہد حمید آرائیں، چوہدری شہزاد گھمن، شرجیل مسیح اور مرزا قیصر نے انہیں مٹھائی پیش کی اور کاروبار کے آغاز پر مبارکباد دی۔
شرکاء نے مون پہلوان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کاروبار میں ترقی اور رزق میں برکت کی دعا کی۔ اس موقع پر خرم شہزاد، ابوبکر اسلم اور دیگر دوست بھی موجود تھے۔
مون پہلوان نے نئی سپر مارکیٹ کے آغاز پر مبارکباد دینے کے لیے آنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا
