اسپین کے شہر بارسلونا میں مسجد مولا امام مہدیؑ اور حضرت عیسیٰؑ میں جشن ولادت امام حسن عسکریؑ کی مناسبت سے خصوصی میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
جشنِ میلاد میں عاشقانِ اہل بیتؑ اور دیگر شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ معروف نعت خواں عبدالواحد اور سفیر احمد نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا۔
تقریب سے بانی سید انیس تبسم شاہ قادری اور صدر سید فخر عباس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے امام حسن عسکریؑ کی سیرت، علم و حکمت اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔
مقررین نے کہا کہ امام حسن عسکریؑ نے اپنی زندگی میں علم و حکمت کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں، غریبوں اور مساکین کی مدد کو بھی خصوصی اہمیت دی۔
اس موقع پر سید زکا شاہ نے لنگرخانے کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
