جہلم کے ضلع کونسل ہال میں وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کے مسائل اور شکایات کو براہِ راست سننا تھا۔
کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق درخواستیں اور مسائل پیش کیے۔ وزیر مملکت نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں
۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت نے متعلقہ حکام سے شہریوں کی درخواستوں پر پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
بلال اظہر کیانی نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو قانون اور میرٹ کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوامی مسائل کے حل اور سرکاری خدمات کی فراہمی بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ متعلقہ محکمے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر پیروی اور باہمی رابطہ کاری کو یقینی بنائیں
