خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں ساہووالہ چک نمبر 4 میں سالانہ اوپن کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ میں 55 برج، 75 لوکے، نیکیاں ڈھاباں، رتی ٹیبی اور علی آباد کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔ فائنل مقابلہ 75 لوکے اور نیکیاں ڈھاباں کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
دلچسپ مقابلے کے بعد 75 لوکے کی ٹیم نے نیکیاں ڈھاباں کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ منتظمین کی جانب سے فاتح ٹیم کو 75 ہزار جبکہ رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔
04
میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری شفیق احمد جٹ اور سردار عندلیب ڈوگر تھے۔
اس موقع پر میاں شہزاد آرائیں، سینئر صحافی طارق عاجز، مدثر علی بھٹی، چوہدری صباحت الطاف چیمہ، چوہدری عدنان عشرت بھٹی سمیت علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ چوہدری شفیق احمد جٹ کی جانب سے ہر سال اس کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
