پشین کے کلی حرمزئی میں گزشتہ تقریباً تین روز سے بجلی کی مسلسل بندش کے باعث شہریوں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی دستیاب بھی ہو تو انتہائی مختصر وقت کے لیے آتی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پہلے بجلی شام کے اوقات میں فراہم کی جاتی تھی، بعد ازاں اس کا شیڈول صبح کے وقت کر دیا گیا، تاہم اب بجلی کی فراہمی تقریباً مکمل طور پر معطل ہے۔ شہریوں کے مطابق ٹیوب ویلوں کے اوقاتِ کار اور بعض
اوقات انورٹرز کے استعمال کے باعث بھی بجلی کے نظام میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ہر گھر میں سولر سسٹم کی سہولت موجود نہیں، جس کی وجہ سے طویل لوڈشیڈنگ نے گھریلو صارفین اور کاروباری افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کلی حرمزئی میں بجلی کی بندش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی فراہمی کا مناسب شیڈول مقرر کیا جائے اور ممکنہ حد تک بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔
