اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے کاروبار کی مالی معاونت اور اس کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے جامع حکمت عملی بناے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمیڈا کو ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری افراد کی مالی معاونت، فنی استعداد بڑھانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے جامع حکمت عملی مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری افراد کو مالی معاونت اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے سمیڈا کی زیر نگرانی جاری اقدامات کا جائزہ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا، جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ ملک کے طول و عرض میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری افراد کی مالی معاونت کے لیے سمیڈا جامع حکمت عملی وضع کرے۔