بارسلونا سے ممتاز منیر سہوترہ کی رپورٹ
چودھری بختاور علی ورک کی جانب سے ایک خوبصورت اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے خوشگوار اور یادگار انعقاد پر پاکستان فورم سپین کے صدر سید ذوالقرنین شاہ نے چودھری بختاور علی ورک کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سید ذوالقرنین شاہ کا کہنا تھا کہ ایسی خوبصورت تقریبات باہمی محبت، اخوت اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے چودھری بختاور علی ورک کے لیے مستقبل میں بھی کامیابی اور خوشیوں کی دعا کی۔
