کالج کے طلبہ و طالبات نے نظرانہ عقیدت پیش کیا پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو شیلڈ دی گئی
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی محفل میلاد میں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا
اس موقع پر پروفیسر حافظ محمد عمر فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محفل میلاد النبی ﷺ و سیرت النبی ﷺ کے میں سجائی گئی ہے
پرنسپل پروفیسر طارق حسین مغل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طالبات کو پابندئ نماز اور اخلاق کا درس دیا۔ پروفیسر محمد اکرم مدنی نے آسمانی کتابوں کے تناظر میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے اخلاق کریمانہ کا انتہائی خوبصورت تذکرہ کیا
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز غلام مصطفی تھے
اس موقع پر گورنمنٹ کمرشل کالج جہلم کے پرنسپل پروفیسر محمد قاسم۔ پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ پروفیسر طارق حسین مغل،وائس پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ پروفیسر ساجد محمود،ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ اور انچارج کیو ایم ایس اسلامک سوسائٹی پروفیسر حافظ محمد عمر فاروق بھی موجود تھے
پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گے۔
