ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی جامع مسجد صدیق اکبر (جی پی او چوک مری)میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے آج بعد از نمازِ جمعہ جامع مسجد صدیق اکبر(جی پی او چوک مری)میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور مختلف امور سے متعلق تجاویز ڈی پی او مری کے سامنے پیش کیں۔
ڈی پی او مری نے شہریوں کی شکایات کو بغور سنا اور متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل اور میرٹ پر کارروائی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اور انہیں انصاف کی فراہمی مری پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا
*ڈی پی او مری جناب تنویر رضا سپرا صاحب کا جامع مسجد صدیق اکبر جی پی او چوک میں کھلی کچہری کا انعقاد ،شہریوں کے مسائل سنے، شہریوں نے ڈی پی او صاحب کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا*
