جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے تناظر میں راولپنڈی بھر کے ہوٹلز، موٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی غیر معینہ مدت تک بندش کے خلاف دائر پٹیشن ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سماعت کے لیے منظور کرلی۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کو نوٹس جاری کردیے۔
پٹیشن مرکزی انجمن تاجران کے رہنما احتشام الحق نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کاروبار پہلے ہی تباہ ہیں، ایسے میں ہوٹلز کی غیر معینہ مدت تک بندش ناقابل قبول ہے
