اجلاس میں شہر کی مجموعی صورتحال، تاجروں کو درپیش مشکلات، ٹریفک کے مسائل، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تاجر رہنماؤں نے پولیس افسران کو شہر میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بازاروں اور اہم مقامات پر پولیس گشت بڑھانے، امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو بروقت پولیس مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تاجروں نے ون فائیو سروس کے رسپانس کو مزید مؤثر بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
اس موقع پر انجمن تاجران ٹنڈوجام کے صدر عبدالمنان راجپوت، سینئر نائب صدر پربھو لال، اکبر راجپوت، نائب صدر شاہد اقبال راجپوت، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ عمران سلیم، فنانس سیکریٹری راؤ حامد گوہر، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر نواب احمد،
یونٹ انچارج جنید علی بھٹی، حاجی احتشام اور عدنان علی عطاری سمیت دیگر تاجر نمائندگان موجود تھے۔
پولیس افسران نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ شہریوں اور تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انجمن تاجران کے درمیان رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی مسائل کے حل میں مشترکہ کردار ادا کیا جا سکے۔
اجلاس کے دوران ٹنڈوجام کے دیگر بنیادی مسائل بھی زیر بحث آئے اور پولیس و تاجر برادری نے باہمی رابطے کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
