ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا،
جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پبلک ہیلتھ اسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس، بس اسٹینڈ، ایوب اسٹیڈیم سمیت دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے، روزانہ کی بنیاد پر نگرانی اور منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔
مین لائن: خوشاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
