سرائے عالمگیر میں سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عباس وینس کی جانب سے پریس کلب کے وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا
۔ تقریب میں پریس کلب اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نمائندگان سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافتی امور، عوامی مسائل اور علاقے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
، جبکہ وفد نے سرائے عالمگیر میں مستقل پریس کلب کی عمارت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
مین لائن: سرائے عالمگیر پریس کلب کے اعزاز میں راجہ عباس وینس کا عشائیہ
