اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبر سردار منیر احمد نے شاپنگ بیگ کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں سردار منیر احمد نے کہا کہ انتظامیہ کو کسی بھی کارروائی سے قبل تاجر نمائندوں اور متعلقہ یونینز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت اور باہمی اعتماد کا ماحول قائم کیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کیے گئے تمام دکانداروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور آئندہ ایسے معاملات میں تاجروں سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔
