چوہدری ولی محمد گجر، چوہدری نذیر گجر سویڈن اور چوہدری ارشد گجر سویڈن کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب اور ختمِ چہلم کے سلسلے میں فیصل آباد کی گلیکسی مارکی میں ایک بابرکت محفل کا اہتمام کیا گیا۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری ظفر اقبال نے حاصل کی۔ اس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی، جس میں رانا فقیر حسین اور مرکزی مہمان نعت خواں شکیل احمد طاہر، ڈائریکٹر مرکزی نظامتِ امورِ خارجہ، سمیت دیگر مقررین نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
تقریب میں حافظ خرم شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر، اور محمد عزیز بلال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی۔ خصوصی خطاب نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے والدین کے حقوق اور ان کی قدر و منزلت پر روشنی ڈالی، جبکہ مرحومہ کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
محفل میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ اسپین، یونان اور یورپ کے مختلف ممالک سے آنے والے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں چوہدری شفیق گجر ایم پی اے، چوہدری سجاد گجر ایم پی اے، حافظ امیر علی اعوان، مرکزی چیئرمین سپریم کونسل اعوان گروپ آف میڈیا پاکستان، چوہدری میاں اکمل ایس ایس پی، چوہدری مجید گجر ڈی ایس پی، چوہدری کاشف گجر، چوہدری اشرف گجر، چوہدری جاوید کمال گجر، چوہدری شاہد گجر، چوہدری ثقلین گجر، چوہدری جاوید گجر صدر انجمن گجراں، چوہدری ظفر اقبال ناگرا، رانا معظم عباس ممبر پنجاب بار کونسل، فاروق ڈوگر سابق ممبر پنجاب بار کونسل اور طیب حنیف چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سمیت دیگر معززین نے خصوصی شرکت کی۔
آخر میں چوہدری نذیر گجر نے محفل میں شرکت کرنے والے تمام احباب اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔
